ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف: کسان لیڈرکا قتل کرسکتی ہے خالصتانی دہشت گرد تنظیم کے سی ایف

خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف: کسان لیڈرکا قتل کرسکتی ہے خالصتانی دہشت گرد تنظیم کے سی ایف

Thu, 18 Feb 2021 10:31:38    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسان لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے خالصتانی کمانڈو فورس کے ذریعہ ایک عالمی سازش کی گئی ہے-

مرکزی خفیہ ایجنسیاں آر اینڈ اے ڈبلیو اور انٹیلی جنس بیورو دہشت گرد تنظیم کے سی ایف کی ایسی کوششوں پر نظر رکھ رہی ہیں - کچھ دنوں پہلے اس سے متعلق خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے- اِن پْٹ کی بنیاد پر خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کی گئی رپورٹ کی بنیاد، سازش کرنے والے بلجیم اور یونائیٹڈ کنگ ڈم کے ہیں، جنہوں نے منصوبہ بند طریقے سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہے ایک کسان لیڈر کو ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے-کے سی ایف کا منصوبہ اس لیڈر کو نشانہ بنانے کا ہے، جس پر گزشتہ دنوں پنجاب سے کے سی ایف کیڈروں کو ختم کرنے میں شامل ہونے کا الزام لگ رہا تھا-

کے سی ایف ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جس پر ہندوستان میں مختلف قتل معاملوں میں شامل ہونے کے الزام ہیں - تنظیم میں کینیڈا، یونائیٹیڈ کنگڈم، بلجیم اور پاکستان جیسے مختلف ممالک کے رکن ہیں - ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا کہ ایک کسان لیڈر کو ختم کرنے کا منصوبہ تھا، جس کے بارے میں قابل اعتماد ذرائع سے ان پْٹ حاصل ہوئے ہیں - انہیں پتہ چلا ہے کہ کے سی ایف کے بلجیم اور برطانیہ میں رہنے والے تین دہشت گردوں نے دہلی کی سرحد پر موجودہ وقت میں مخالفت کر رہے کسان لیڈر کا قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-اِن پْٹ کے مطابق، کسان لیڈر پنجاب میں گزشتہ دنوں کے سی ایف کیڈروں کو ختم کرنے میں مبینہ طور پر شامل تھا -

ایجنسیوں کو ملی جانکاری میں کہا گیا ہے کہ کے سی ایف کا ماننا ہے کہ اس وقت لیڈر کے قتل سے ہندوستان میں تشدد بڑھ سکتا ہے اور قتل کا الزام سرکاری ایجنسیوں یا کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں پر ہوگا-خالصتانی علاحدگی پسند کسانوں کی مخالفت کے ذریعہ سے اپنی زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں - اس کے علاوہ، پاکستان سے چلائے جانے والے 400 سے زیادہ ٹوئٹر ہینڈل ہندوستانی ایجنسیوں کے ذریعہ بند کئے گئے تھے، جو آگ میں ایندھن جوڑنے کیلئے سرگرم تھے- 26 جنوری کو جب کسان لیڈر قلعہ کے آس پاس اکٹھا ہوئے، تو خالصتانی علاحدگی پسند گروپوں کے اراکین نے واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر احتجاج کیا-


Share: